دادو  پولیس نے کراچی سے چوری کیے گئے 4 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز کے اسکریچ کارڈ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دادو کی پولیس نے تھانا مخدوم بلاول کےگاؤں غلام پہنور میں چھاپا مار کر ایک ملزم گرفتار لیا جب کہ 2 ملزم فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران  موبائل فون کےاسکریچ کارڈز کے 17 کارٹن برآمد کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کارڈ 2 جنوری کو کراچی کے علاقےکے ویئر ہاؤس سے چوری کیے تھے جس کا مقدمہ بھی سکھن تھانے میں درج ہے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *