کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال مشرق میں گرمی کے باعث تھنڈرسیلزبن رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ائیرپورٹ اور اطراف تھنڈر سیلز بن رہے ہیں اور بجلی بھی ان ہی تھنڈر سیلز کے باعث چمک رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے شمالی حصے میں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی کے شمال میں25سے 30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *