اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی واٹر سپلائی کے فور فیز ون پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی واٹر سپلائی کے فور فیز ون پروجیکٹ کی منظوری دی گئی، کے فور فیز ون پروجیکٹ کے تحت کراچی کو 260 ملین گیلن اضافی پانی سپلائی ہوسکے گا جب کہ منصوبے پر 25 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔

دوسری جانب اجلاس میں 16 ارب 86 کروڑ روپے کا سندھ سالڈ ویسٹ پروجیکٹ بھی منظور کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں  سی پیک روٹ پر خنجراب تا کراچی آپٹیکل فائبر بچھانےکا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جب کہ بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیمز اور رتوڈیرو گوادر موٹر وے ایم 8 پروجیکٹ بھی بنایا جائے گا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *