کراچی: پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے انتہائی مطلوب 2 دہشتگردوں اظہرالدین عرف ماما اور محمد گبول عرف جمشید کو اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش دہشتگردوں نے حساس مقامات کی ریکی، دہشتگردوں کو پناہ دینے اور دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اظہر الدین نے انکشاف کیا ہے کہ 2010 میں ملزمان نے افغانستان سے دہشتگردی کی ٹریننگ لی، 2013 میں بنگالی ایکشن کمیٹی کے غیاث الدین کی ریکی کی جسے دو ساتھیوں احمد اور عرفان نے قتل کیا، سال 2014میں رضا نامی شخص کی ریکی کی اور ساتھیوں سے مل کر قتل کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار دوسرے دہشتگرد محمد گبول نے دوران تفتیش ڈکیتی، قتل اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *