کراچی: ملک کی تیل و گیس پیداوار میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔

پیٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق ملک میں  تیل کی پیداوار میں 6 اور گیس پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد یومیہ تیل پیداوار 76 ہزار بیرل جب کہ گیس کی پیداوار 3400 ملین مکعب فٹ کی سطح پر آگئی ہے۔

پی پی آئی ایس کےمطابق کندھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے پیداوار کم ہوئی ہے جب کہ تین نئی گیس فیلڈز سے پیداوار صرف 19 ملین مکعب فٹ بڑھی۔

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *