ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سینیٹ اور ہماری کمیٹی میں آکر بتائیں کہ کون انہیں بلیک میل کر رہا ہے، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اجلاس کر کے ڈیل کرنا چاہ رہا ہوں، چئیرمین نیب بتائیں انہیں کون بلیک میل کر رہا ہے اور ان سے غلط کام کروا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا نیب کو بزنس سے باہر رہنا ہو گا ورنہ ملک میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے، تو بزنس مین کہیں کا نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف نیب نے آخر کار ریفرنس دائر کر دیا ہے، 29 دسمبر کو خبر نیب جاری کرتا ہے کہ ریفرنس دائر کر دیا، جب پوچھا تو کہا گیا کہ ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا، مجھ پر نیب ریفرنس کا اوپن ٹرائل کروایا جائے۔

کے خلاف پھٹ پڑے

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *