سینیٹ الیکشن جیت کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پیسے دے کر سینیٹر بننے کے الزام کی تردید کر دی۔

 سینیٹر عبدالقادر  نے کہا کہ بلوچستان کے ایم  پی ایز  آزاد نہیں کہ انہیں خریدا جاسکے۔

انہوں نےکہا کہ 7 ایم پی اے مختلف گروپس میں تھے، تحریک انصاف میں تقسیم کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ظہور آغا کو دستبردار کرانا پڑا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہونے والے عبدالقادر نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار  کی تھی۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *