اسلام آباد: کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں مین اضافہ کی منظوری دے دی تاہم ایف بی آر، نیب اورایف آئی اے سمیت جن ملازمین کو پہلے اضافی تنخواہ مل رہی وہ شامل نہیں ہوں گے۔

 

اس کے علاوہ  کابینہ نے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کوملک بھرمیں کوویڈ ویکسینیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ ترجیحات طے ہیں ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

 

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی اورصوبے ویکسینیشن کے عمل میں میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنائیں۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *