وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مچھ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے  اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ آمد کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے جہاں پولیس دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور  انہیں سانحہ مچھ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم ہزارہ عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے۔

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *