پاکستان بار کونسل نے وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استعفے کے مطالبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے اور استعفے کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے حکومتی دباؤکے باوجود غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں اپنی آئینی ذمہ داری ادا کی، سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے پر الیکشن کمیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے استعفوں کا مطالبہ کرکے اسے دباؤ میں لانے کی کوشش کی، پاکستان بار کونسل اس کی شدید مذمت کرتی ہے ۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں آئے بغیر اسی طرح ڈٹا رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس کرکے الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *