پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کی 93 سالہ تاریخ میں بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے۔

رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین کردار اداکرنے پر بہترین اداکار کےایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ فلم ساؤنڈ آف میٹل کو بیسٹ پکچر ، بیسٹ ایکٹر ،بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر، بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے، بیسٹ ایڈیٹنگ اور بیسٹ ساؤنڈ سمیت 6 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *