اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات  سینیٹر شبلی فراز  نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر  ردِعمل دیتے ہوئے کہا  کہ کرپشن میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ تھوڑی بہت اونچ  نیچ جو ہو رہی ہے اس کا دارومدار آپ کے معاشرے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کلچر کے ذمہ دار کافی دہائیوں کے لوگ ہیں، ایسا نہیں ہے کہ جیسے ہی عمران خان حلف لیں گے کرپشن ختم ہو جائے گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تبدیلی کوئی موقع نہیں ہے،  یہ ایک عمل ہے، وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں، ان کا اثر  رفتہ رفتہ ہی وزیروں پر آئے گا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *