مسلم لیگ( ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ذاتی مفادات پر مبنی ہے ، نواز شریف،آصف زرداری اور فضل الرحمان سیاسی تھکاوٹ کا شکار ہیں لہٰذا یہ تینوں سیاست سے ریٹائر ہوکر اللہ اللہ کیا کریں۔

خیال رہے کہ میاں جلیل شرقپوری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کے (ن) لیگ کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے قائد نوازشریف پر بھی شدید تنقید کی اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر ذاتی مفادات کے لیے سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *