پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے 3 سال قید کی سزا کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کردی۔

میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم کیس تا حال کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچا ہے۔

اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا گلوکارہ میشا شفیع کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہل چل مچ گئی اور میشا شفیع کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آنے لگے۔

3 سال قید کی سزا کی خبر سامنے آنے کے بعد گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *