محکمہ موسمیات نےا توار سے منگل تک ملک میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کے بعد سرد اور گرم علاقوں میں موسم پھر کروٹ بدلے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا اوراتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے زیر اثر کوئٹہ،ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر ،لاڑکانہ،کشمیر ،گلگت بلتستان ، چترال، ایبٹ آباد، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی ، جہلم، ڈی جی خان ،ملتان، ساہیوال، بھکر ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ اورجھنگ میں بارش ہوگی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

 محمکہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ لاہور،گوجرانوالہ، قصوراور اوکاڑہ میں چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش اور ژالہ باری  جب کہ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *