لاہور: دو مقامات پر گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چونگی امر سدھو کے علاقے میں ایک ورکشاپ میں سلنڈر دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیروز والا میں ایک بیکری کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *