لاہور: گلشن راوی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر ایس پی اختر فاروق کے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں اجمل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

کے چیف سکیورٹی آفیسر اختر فاروق کے بھائی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میاں اجمل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گلشن راوی میں گھر کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں میاں اجمل زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ممبر پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان نے سروسز اسپتال میں میاں اجمل کی عیادت کی۔

اشتیاق اے خان کے مطابق میاں اجمل کی کسی سے دشمنی نہیں ، ڈکیتی میں مزاحمت پر گولیاں ماری گئیں۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ میاں اجمل کو ٹانگوں پر دو گولیاں لگیں، ان کی  حالت خطرے سے باہر سے ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں  اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لیں گے

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *