سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایمن سلیم اور انوشکا کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں، ان تصاویر سے متعلق جہاں ایک طرٖف سوشل میڈیا صارفین اتفاق رکھتے ہیں کہ دونوں اداکارائیں ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہیں وہیں دوسری جانب صارفین کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم انوشکا شرما کے مقابلے زیادہ خوبصورت ہیں۔

اسکرین گریب

انسٹاگرام پر دونوں اداکاراؤں کی مماثلت سے متعلق پوسٹ پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔

 

 

ہستا لوستا نامی صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا میں انڈین ہوں لیکن مجھے یقین ہے ایمن انوشکا سے قدرے بہتر ہیں ، برائے مہربانی دونوں کا موازنہ نہ کریں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایمن کے علاوہ پاکستانی اداکارہ رمشا خان بھی انوشکا شرما سے مماثلت رکھتی ہیں۔

فاطمہ ایاز نامی صارف کہتی ہیں کہ اس میں شک نہیں کہ انوشکا نے یہ خوبصورتی بہت سے انجیکشن اور سرجریز سے حاصل کی ہے جب کہ ایمن نیچرل بیوٹی ہیں۔

 

ایک بھارتی صارف نے اس بحث سے جھنجھلا کر کمنٹ کیا کہ مجھے دونوں میں کوئی مماثلت نظر نہیں آتی پاکستانیوں کو اس مماثلت کے جنون سے باہر آجانا چاہیے اب

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *