گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز  احمد کے اپنے بولرز  پر غصے کی وجہ سے جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں میچ کے بعد محمد حفیظ کو راستہ دینے کی ویڈیو بھی خوب شیئر ہو رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ایونٹ میں کوئٹہ کی مسلسل دوسری شکست تھی۔

میچ کے دوران گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے خوب رنز دیےاور میچ ہاتھ سے نکلتا دکھائی دینے پر سرفراز احمد پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ بولرز پر غصہ کرتے رہے۔

اسی دوران سرفراز کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جس میں بظاہر ایسا دکھائی دیا کہ سرفراز محمد حفیظ سے ہاتھ ملانے سے انکار کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں دونوں کرکٹرز کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک بھی چلتی رہی جس کی بنیاد پر کئی لوگ اسے حقیقت بھی سمجھ بیٹھے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *