سانحہ مچھ پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں دیے جانے والے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کے بعد کوئٹہ کی ہزارہ برادری گزشتہ 6 روز سے میتوں کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھی تھی جب کہ ان سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی سمیت لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی دھرنے دیے جارہے تھے۔

کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دیے گئے جن کا سلسلہ شہر کے 30 سے زائد مقامات تک پھیل گیا تھا تاہم اب کوئٹہ میں حکومت اور دھرنے کے شرکا میں مذاکرات کامیاب ہونے اور شہدا ایکشن کمیٹی کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کی اپیل پر کراچی میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مجلس وحدت المسلمین نے شہر کے تمام مقامات پر جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنے کے شرکا پر امن طور پر واپس جانا شروع ہوگئے جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی دھرنے ختم کردیے گئے۔

دوسری جانب لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *