مختلف موضوعات پر سخت مؤقف رکھنے والے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر ایک مرتبہ پھر سے تنقید کی زد میں ہیں۔

خلیل الرحمان قمر حال ہی میں ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں شریک ہوئے اور اس دوران چار شادیوں سے متعلق مباحثے کے دوران ان کی ایک خاتون سماجی کارکن اور مہمان  ایلیا زہرہ سے اختلاف پر تکرار ہوگئی اور وہ شو چھوڑ کر چلے گئے۔

میزبان کی جانب سے احترام سے بات کرنے کی تاکید کرنے پر خلیل الرحمان شو چھوڑ کر چلے گئے ۔

 

چینل کے عملے کی جانب سے مصنف کو واپس لانے کی بھی کوشش کی گئی لیکن خلیل الرحمان قمر واپس آنے پر رضامند نہ ہوئے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *