اسلام آباد: حکومت نے اضافی الاؤنس لینے والے 18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25  فیصد اضافہ ناکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کی سمری کل کابینہ کے اجلاس میں منظوری کےلیے  پیش کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی سمری کےمطابق، ایوان صدر، ایوان وزیر اعظم ، سینیٹ و قومی اسمبلی، ایف بی آر، محکمہ صحت، نیب، اعلیٰ عدلیہ، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس، اے ایس ایف، آئی بی، پارلیمانی افیئر ڈویژن اورپی آئی اے کے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ نہیں دیا جائےگا۔

سمری کے مطابق ایسے ملازمین جنہیں پہلے ہی 100 فیصد ایڈہاک ریلیف مل رہا ہے انہیں بھی اضافہ نہیں ملے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سرکاری ملازمین نے تنخواہیں نہ بڑھانے پر اسلام آباد میں شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *