جہانگیرترین گروپ کی وزیراعظم یا ان کی نامزد کمیٹی سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس کے بعد جہانگیر ترین کے گھر بدھ کے روز طے شدہ افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا۔

تحریکِ انصاف کے رہ نما جہانگیر ترین کااپنے حمایتی ارکان اسمبلی کو بدھ کے روز دیا جانے والا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا  ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق یہ افطار ڈنر وزیراعظم آفس کی جانب سےملاقات کا گرین سگنل ملنے پر ملتوی کر دیا گیا،ان ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یاحکومتی کمیٹی اسی ہفتے جہانگیرترین گروپ سے ملاقات کرے گی ۔

دوسری جانب ذرائع نے جہانگیر ترین گروپ کے حوالےسے بتایا ہے کہ اس گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔

وہ کہتےہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے کپتان ہیں،اپنے تحفظات صرف کپتان سےہی شیئر کریں گے

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *