وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ ولی عصر پہنچ گئے ، علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ضرورآئیں گے تاہم درخواست ہے تدفین سے مشروط نہ کریں۔کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری، علی زیدی، زلفی بخاری بھی تھے، جام کمال نے کہا کہ ہم سب کا آنا اس بات کی گواہی ہےکہ ہم اس کے لیے سنجیدہ ہیں۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *