بزدار کی حکومت کی کارکردگی آئی فون سے نوکیا 3310 والی ہے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی کارکردگی کی مثال آئی فون لے کر نوکیا 3310 دے دیا والی ہے۔

احسن اقبال نے چونیاں میں (ن) لیگ کے ورکرز  سے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی کارکنوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جلد ہی عمران خان کی حکومت کو گھر جاتے دیکھیں گے، عمران کی حکومت نے پاکستان کے کسانوں اور مزدوروں کو بد حال کر دیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ اور کرنسی کو قدر دلوانے کی بجائے بے حال کر دیا ہے، ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے، عمران حکومت کی پالیسیاں کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دشمنوں کے حوالے کر دینے کے مترادف ہیں۔

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *