بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی اور پانی کے رساؤ سے قرب و جوار کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا۔

ایک ہفتے کے دوران پائپ لائن پھٹنے کایہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ واٹر بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کو متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری رہے گی

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *