پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان میں کورونا کی تشخیص ہوگئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علی رحمان کی جانب سے کورونا میں مبتلاہونے تصدیق کی گئی۔

اداکار کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ’انتہائی محتاط رہنے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں سب کو آگاہ کرچکا ہوں جن سے میں رابطے میں ہوں اور الحمداللہ وہ سب محفوظ ہیں‘۔

علی احمد نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی اور درخواست کی کہ ماسک پہنیں اور اپنے لیے، اپنے اردگرد موجود تمام لوگوں کے لیے تمام ایس او پیز پر عمل درآمدکریں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ سلامت رہیں’۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر، میزبان واداکارہ صنم جنگ اور ماہرہ خان بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوچکی ہیں

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *