اسلام آباد: امریکی صدر جوبائیڈن نے یومِ پاکستان پر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر مبارکباد دی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے خط میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو بھی مبارکباد پیش کی  ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان امریکا پارٹنر شپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پرمبنی ہے  اور مشترکہ چیلنجز کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی پرقابوپانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *