کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اورینجرز نے کی جگہ کوگھیرے میں لےلیا،دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں نوجوان تھے، واقعےکی جگہ سے30 بور پستول کے 5 خول ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ایسے لگتا ہے کہ لڑکا،لڑکی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، مقتول لڑکا گمبٹ سندھ کا رہنے والا تھا اور کراچی میں ہجرت کالونی کا رہائشی تھا جب کہ مقتول لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول لڑکے کی موٹرسائیکل اسی گلی سے ملی ہے،اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کر رہے ہیں ،جیسے ہی فائرنگ ہوئی ایک 4 وہیل گاڑی تیزی سے بھاگی ہے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *