کراچی کے علاقے نیپیئر سے پولیس نے راہ چلتی اسکول کی طالبہ کے ساتھ دست درازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ روز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں اسے اسکول جانے والی طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں اور دست درازی کرتے دیکھا گیا تھا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد اویس نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ اسکول طالبہ کے والدین نے مقدمہ درج نہیں کروایا جس پر سرکاری مدعیت میں ملزم کے خلاف نیپیئر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *