مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوسی ہوئی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ باتیں ایسی بھی ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیں تھیں اور یہی باتیں ہماری دل آزاری کا سبب بنیں۔

 انہوں نے کہا کہ جس جماعت پر بھی پی ڈی ایم کی ناکامی کا ملبا آیا وہ اسے اٹھا نہیں سکے گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو آپشن دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی سے فی الحال استعفیٰ نہ دیں، پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اب پیپلز  پارٹی کو کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 26 مارچ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ پاکستان پیپلز  پارٹی کے استعفوں سے مشروط کر دیا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب وطن آئیں گے تو استعفے ان ہی کے پاس جمع کروائیں گے، نواز  شریف کو جنگ کرنی ہے تو پاکستان آنا ہو گا، اسمبلیاں چھوڑنا عمران کو مضبوط کرے گا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *