پنجاب پبلک سروس کمیشن کے بعد پنجاب پولیس میں بھرتی کے پرچے بھی لیک ہونےکا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت 274 امیدواروں اورسینٹرل ٹیسٹنگ سروسز کے3 عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہونے کے 274 امیدواروں کے پیپر ٹیمپرڈ نکلے، امیدواروں نے اپنی جگہ کسی دوسرے شخص سے بھی پیپر حل کروائے۔

تحقیقات کے مطابق امیدواروں نے سینٹرل ٹیسٹنگ سروسزکے چیف ایگزیکٹیو اور آپریشن مینیجر کی ملی بھگت سے پیپرز تبدیل کیے جس پر سی ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نذیر ابڑو اور مینجر آپریشنز امجد سلیم سمیت تمام امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *