ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1 تک جا پہنچی جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2500 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 58 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35303 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2511 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 58 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1 رہی۔

 

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13595 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 9964 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23355 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1136 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 573014 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 261582 ہوگئی ہے جب کہ 4461 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 188225 ہے اور 5812 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19233 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76379 اور 2169 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 11089 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 322 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4961 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 48495 ہے اور اب تک 526 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *