موجودہ دور حکومت میں ایک اور چینی اسکینڈل سامنے آ گیا

ایک ہی حکومت میں دوسرا چینی اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، پنجاب میں شوگر ملوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر چوری چھپے چینی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک اور چینی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کین کمشنر پنجاب کی جانب سے  پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

کین کمشنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گنا بھی چوری چھپے خریدا جا رہا ہے اور چینی کی فروخت بھی ہو رہی ہے، حکومت چینی اور گنے کی چوری چھپے فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

دوسری طرف شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی زائد قیمت کا ذمے دار مڈل مین کو قرار دے دیا ہے۔

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *