ملک میں کورونا سے مزید 61 افراد ہلاک ہو گئے اور 2351 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38999 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2351 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 61 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13656 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 12315 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22792 ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔

 

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2853 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 75867 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 261823 ہوگئی ہے جب کہ 4461 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 189362 ہے اور 5853 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19247 اور ہلاکتیں 202 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76819 اور 2179 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 11161 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 322 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4965 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 48938 ہے اور اب تک 529 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *