اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 4 فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ  پر غور کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام  ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لانگ مارچ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر حکومت کو گرانے کے لیے ہوتے تھے  لیکن اس بار اپوزیشن کی تحریک ملک میں 72  سال کے طریقہ  کار کو تبدیل کرانے کے لیے ہے۔

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات ہمارے لیے اہم تھے، ان میں حصہ لینا تھا، لیکن  اپوزیشن 4 فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ پر غور کرے گی۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *