وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں بمباری اور جنگوں سے تباہ نہیں ہوتیں بلکہ جب حکمران کرپشن کرتے ہیں تو قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ایک قوم وسائل کی کمی کی وجہ سے تباہ نہیں ہوتی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ قوم کے اوپر بمباری کریں اور ان کی جنگیں ہوجائیں تو اس سے بھی وہ نکل آتی ہیں لیکن قوم کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن دو قسم کی ہوتی ہے، ایک تو نچلا سرکاری نوکر پٹواری اور تھانیدار کرپشن کرتا ہے، جس سے لوگ تنگ ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو کرپشن قوموں کو تباہ کرتی ہے وہ جب ملک کے حکمران، وزیراعظم اور وزیر کرپشن شروع کرتے ہیں تو قوم مقروض ہو کر تباہ ہوجاتی ہے اور یہ ساری کہانی تیسری دنیا کے تمام ممالک کی ہے، وہاں ان کے حکمران وہی کر رہے ہیں جو ہمارے حکمران کر رہے تھے اور جب میں نے یہ پارٹی بنائی تو اس وقت یہ بدعنوانی کر رہے تھے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *