جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کےبیان پر رد عمل میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں، انہیں خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے، عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے، عمران خان کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے لاڈلوں کو سینیٹ میں کامیاب کرانا ہے

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *