سندھ کے مختلف اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق حیدرآباد،جامشورو، رتوڈیرو،لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور نواب شاہ میں 24گھنٹوں کے دوران 40افراد پرکتوں نے حملے کیے۔

سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں13 اور جامشورو میں 3افرادکتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئے جب کہ رتوڈیرو میں 24گھنٹوں کے دوران کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 4افراداسپتال لائے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاڑکانہ میں 24گھنٹوں کے دوران 8افرادپرکتوں نے حملہ کیا،ٹھٹھہ اورنواب شاہ میں 6،6افراداسپتال منتقل کئےگئے۔

دوسری  جانب سکھرمیں گزشتہ 2 روز میں کتے کے کاٹنے سےمتاثرہ 23افراد کو ویکسین لگائی گئیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر فریال تالپور سمیت 2 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *