لاہور:  وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ  ریلوے کو اسٹیل مل نہیں بننے دیں گے اور ادارے کو  اسٹیٹ آف دی آرٹ آرگنائزیشن میں تبدیل کریں گے۔

وزیرریلوے اعظم سواتی نے ریلوےہیڈ کوارٹرز میں پراپرٹی اینڈلینڈ سےمتعلق اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی زمینوں کے بہتر استعمال کے لیے انہیں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت پرائیوٹائز کیا جائے گا، جس سے ریلوے کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ بھی ہوگا ۔

دوسری جانب وزیرریلوے نے مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن اورجنرل اسٹورمغلپورہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ جب تک مجھےآپ کی طرف سےدرست گائیڈ لائن نہیں ملےگی میں بہتر فیصلےنہیں کرسکتا۔

وزیر ریلوے نے اس عزم کو اظہار کیا کہ وہ ادارے کو ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ آگنائزیشن میں تبدیل کریں گے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *