وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کیلئے کوئی درخواست نہیں آئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ہم نے بہتراندازمیں کوروناکی دولہروں کامقابلہ کیا، فضل الرحمان اور مریم کو اللہ پاک صحت دے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک 370 واپس نہیں ہوتا بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی ڈر نہیں، پی ڈ ی ایم ٹھس ہوگئی اور ٹائیں، ٹائیں فش ہوگئی ہے، آر ہوا نہ پار ہوا بلکہ اپوزیشن کا ہی کام تمام ہوا۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کی کوئی درخواست نہیں آئی، عمران خان سے پوچھا تھاکہ مریم نام نکالنے کی اگر درخواست دیں تو انہوں نےجواب دیا کہ سوال ہی نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *