وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کویت نے مخلتف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی ہے، دونوں ممالک نے مستقبل کے لیے روڈ میپ اور اہداف طے کیے، ویزا معاملات میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کویت نے پاکستان سے مزید ڈاکٹر اور نرسیں کویت بسلسلہ ملازمت بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم بہت سے شعبوں میں ایک دوسرے کی امداد کریں گے۔

 اس موقع پرکویتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کورونا کے باعث نہ صرف کویت بلکہ دنیا بھر میں خوراک کے تحفظ کو خطرہ درپیش ہوا، ہم نے تحفظ خوراک پر تعاون کی بات کی ۔

کویتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاکستان سے گہرے تعلقات ہیں ، کویت کی اعلیٰ قیادت نے ویزا معاملات پر سنجیدگی سے غور اور اس کے حل کی سنجیدہ کوششوں کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کویت کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے آیا ہوں،خطے میں پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، مشرق وسطی کی صورتحال پر کویت کے امیر کا پیغام بھی پاکستان کی اعلیٰ قیادت کوپہنچایا ہے۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *