بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز  رفتار کوچ الٹ گئی جس  کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور   9  زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافرکوچ  پنجگور سےکراچی جا رہی تھی کہ اوتھل میں سکن کے علاقے میں ویارو فارم کے قریب تیز رفتاری کے  باعث حادثےکا شکار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے  میں 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے  والوں میں 5 خواتین، 2  بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 4 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *