برطانیہ سے خیبر پختونخوا آنے والے 3 مسافروں میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ ایک مسافر کے ٹیسٹ بے نتیجہ موصول ہونے کے بعد نمونے دوبارہ تشخیص کے لیے بھیج دیے گئے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق برطانیہ سے واپس آنے والے 4 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس میں سے 3 مسافروں کا تعلق پشاور سے جبکہ ایک مسافر کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

محکمہ صحت نے ان مسافروں میں برطانوی کورونا وائرس کی تصدیق کے لیے ان کے ٹیسٹ کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت بھجوائے جن میں سے تین مسافروں میں برطانوی کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی موصول ہوئے جبکہ ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے برطانیہ پلٹ مسافر کی ٹیسٹ رپورٹ بے نتیجہ آنے کے بعد اس کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

حکام محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ سے مجموعی طور پر 144 مسافر خیبر پختونخوا واپس آئے ہیں، مسافروں کا تعلق صوبے کے 16 اضلاع سے ہے۔

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *