پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے متعلق حکومتی بیانات کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ دھاندلی میں شراکت دار نہ بننے کو بغاوت کے طور پر لیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کو اپنی ذمے داریاں آئین اور قانون کے مطابق نبھانی ہیں۔

انہوں نے کہ کہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن کمیشن سے استعفوں کا حکومتی مطالبہ بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مشکوک جماعت ہے، اقتدار پر قبضے کی خاطر فارن فنڈنگ سے لاکھوں ڈالر بٹور چکی ہے، متحرک اور حقیقی جمہوریت کیلئے ایک خود مختار الیکشن کمیشن ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کے خلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس کرکے الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *