نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی۔

امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا اور وائرس سے آج مزید 2 ہزار کے قریب اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کُل اموات 3 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 529 افراد ہلاک ہو گئے اور لندن کے اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں سے بھرنے لگے ہیں۔

برطانیہ میں مرض کی علامات کے بغیر بھی کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں یورپ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے ڈھائی کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ملائیشیا میٕں کورونا سے نمٹنے کے لیے ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

جواب ڇڏي وڃو

توهان جو برق‌ٽپال پتو شايع نہ ڪيو ويندو. گھربل شعبا مارڪ ڪيل آهن *